the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2025 کی ٹرافی جیتے گی؟

رائل چیلنجرز بنگلورو
گجرات ٹائٹنز
پنجاب کنگس

عراق کے سابق نائب صدر اور پارلیمنٹ میں سب سے بڑے سنی بلاک کے سربراہ اسامہ النجیفی نے عراقی حکومت کی جانب سے تبدیلی کی بات کو غیر حقیقی قرار دیا ہے۔

روزنامہ الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ " کابینہ میں تبدیلی یا از سر نو ترتیب کا اعلان دراصل فرار کے ساتھ ساتھ فوائد پر جھپٹنے کی ایک کوشش اور وقت کے حصول کا بہانہ ہے، اس کا حقیقی تبدیلی سے کوئی تعلق نہیں۔وزیراعظم العبادی اپنے فیصلے میں خودمختار نہیں بلکہ اپنی جماعت اور قومی اتحاد جس نے انہیں اس منصب کے لیے نامزد کیا تھا ان کے فیصلے اور مخصوص بین الاقوامی طاقتوں کے دبا کے آگے جھکنے کے پابند ہیں۔

انہوں نےمسلح ملیشیائوں کو



تربیت دینے کے لیے عراق میں ایرانی پاسداران کے افسران اور حزب اللہ کے عناصر کی موجودگی کا بھی انکشاف کیا۔انھوں نے کہا کہ پاپولر موبیلائزیشن کے بعض عناصر نے دہشت گردی کے خلاف حقیقی طور پر برسرجنگ ہوکر داعش سے کئی علاقوں کو آزاد کرایا اور انسانی حقوق کے قوانین کی پاسداری کی، جب کہ بعض عناصر نے بیجی، الدور، جرف الصخر، سلیمان بیک اور دیالی صوبے کے دیگر علاقوں کو آزاد کرانے کے بعد جان بوجھ کر وہاں کا انفرا اسٹرکچر تباہ کیا۔ 

دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ پاپولر موبیلائزیشن فورس جب کسی علاقے میں داخل ہوتی ہے تو وہاں سے سرکاری ادارے مثلا فوج، پولیس، لوکل گورنمنٹ اور صوبائی کونسل غائب ہوجاتے ہیں۔ جس کے بعد اغوا، قتل، لوٹ مار اور لوگوں سے پوچھ گچھ کی کارروائیاں شروع ہوجاتی ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.